حنا ربانی کھر

ریکارڈ چیک ہوچکا، سائفر وزیراعظم ہائوس میں ریسیو ہوا اس کے بعد کا معلوم نہیں، حنا ربانی کھر

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ریکارڈ چیک ہو چکا ہے، سائفر وزیراعظم ہائوس میں ریسیو ہوا اس کے بعد کا معلوم نہیں،اس وقت پاکستان کے پاس سفارتی سطح پر بہت مواقع ہیں، کیا ہم اس آغاز کو اس گھنانے کھیل میں ضائع کر دیں گے؟۔

گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ آپ نے سائفر کے ساتھ نہیں کھیلا، آپ نے ملک اور پالیسی کے ساتھ کھیلا، ہمارے سفیر اب سائفر بھیجتے ہوئے ڈر رہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے کہ اس معاملے پر ملک کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، اس وقت پاکستان کے پاس سفارتی سطح پر بہت مواقع ہیں، کیا ہم اس آغاز کو اس گھنانے کھیل میں ضائع کر دیں گے؟حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ بتایا گیا کہ ایڈ ملے گی، ریلیف ملے گا قرض ختم ہوگا تو آپ اچھا کھیلیں گے یہ تو ہماری 70 سالہ کہانی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں