مسرت جمشید چیمہ

مریم کی لندن روانگی سے امپورٹڈ ٹولے کاایک اور مشن پورا ہوا’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم صفدر کی لندن روانگی سے امپورٹڈ ٹولے کاحکومت میں آنے کا ایک اور مشن پورا ہوا، مریم صفدر قوم کے پیسوں سے بیشک لندن میں سرجری کرائیں لیکن مقروض قوم کو اس سرجری کا نام تو بتا دیں ،مریم صفدر جس بیماری کا کہہ رہی ہے اس کا پاکستان میں سرے سے علاج نہیں وہ عمران خان کا سیاسی خوف ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آپ کا اور آپ کے والد کیلئے جس طرح ”راستہ صاف ” ہوا قوم سے کچھ ڈھکا چھپا نہیں ،مافیاز کے لئے قانون کے اسی طرز عمل کی وجہ سے آج پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپٹ ،لٹیروں اور ڈاکوئوں کیخلاف عوام میںشعور اجاگر کرنا عمران خان کی بڑی کامیابی ہے ،فیصلہ کن لانگ مارچ کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی حکمرانوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ پانامہ رانی کا یہ کہنا کہ فائٹ فائٹنگ بن کر واپس لوٹوں گی اس صدی کا سب سے بڑا لطیفہ ہے ،آپ مفر ور والد سے ملنے جارہی ہیں آ پ کو اس طرح کے دعوے زیب نہیں دیتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں