آرمی چیف

آرمی چیف کا دورہ امریکا مکمل، واپس وطن روانہ

واشنگٹن(گلف آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ امریکا مکمل کر کے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ۔آرمی چیف نے دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع سمیت بائیڈن انتظامیہ کے اعلی عہدیداران کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

اس کے علاوہ آرمی چیف نے پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی تقریب سے خطاب بھی کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان، چین اور بھارت کے معاملات پر بھی بات کی، آرمی چیف نے بتایا کہ پاکستان تنازع کشمیر کا جلد حل چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ امریکا میں ہونے والی ملاقاتوں میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک امریکا تعلقات میں بہتری، تجارت اور سرمایہ کاری پر زور دیا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں