شیخ رشید

آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اورفوری الیکشن ہونے چاہئیں’ شیخ رشید

لاہور( گلف آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اورفوری الیکشن ہونے چاہئیں،حکومت اسلام آباد کے 25لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کرے گی تولوگ اسلام آباد کے اندرسے اورمارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بیلٹ کے مقابلے میں بلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا۔تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا ہے۔

کنٹینرزراستے نہیں روک سکتے۔فوج بلانے اورآرٹیکل245لگانے کاخواب دیکھناچھوڑدیں۔عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پرگولی نہیں چلائے گی ،مذاکرات کی میزپرلائے گی اورصاف شفاف الیکشن کرائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں