لڑکوں نے بے خوف کرکٹ کھیلی، شاہد آفریدی کا نیوزی لینڈ کیخلاف فتح پر خوشی کااظہار

کراچی (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بے خوف کرکٹ کھیلی۔ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ بہت ہی شاندار، آج گیم پلان ہمارے حق میں رہا،

بابر اعظم کو مبارکباد، شاداب خان اور حارث رف کو بھی شاباش۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے لکھا کہ آج میں نے ماضی کے مقابلے میں خوف سے آزاد کرکٹ دیکھی، شاباش پی سی بی اور کرکٹ ٹیم۔

اپنا تبصرہ بھیجیں