فیاض الحسن چوہان

وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی لندن میں کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی’فیاض الحسن چوہان

لاہور (گلف آن لائن) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہا ن نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی لندن میں کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،کچھ میڈیا چینلز بے پر کی چھوڑ رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہاکہ پرویز الٰہی ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں جو اصولوں پر مبنی سیاست کرتے ہیں۔بیگم صفدر کا سوشل میڈیا سیل پرویز الہی کے خلاف چھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ مفرور نواز شریف سے اپوزیشن کا کوئی لیڈر ملنے کو تیار نہیں۔ لانگ مارچ کے انقلاب نے امپورٹڈ حکومت کو حواس باختہ کر دیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ کرپشن زدہ امپورٹڈ حکومت سے عوام گن گن کر بدلے لے گی۔

ان لٹیروں نے مہنگائی گیارہ فیصد سے چوالیس فیصد پر لا کر عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ان نوسر بازوں کے ہاتھوں ملک دیوالیہ ہو چکا، بس اعلان ہونا باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں