شہباز گل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گِل کی وکیل کرنے کی استدعا منظور کرلی

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی وکیل کرنے کی استدعا منظور کر لی۔منگل کو دورانِ سماعت شہباز گل ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے،پراسیکیوٹر رضوان عباسی بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

شہباز گل نے وکیل کرنے کے لیے عدالت سے مزید وقت دینے کی استدعا کی۔عدالت نے پولیس کو منگل کو ہی عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل شہباز گل کی جزوی اشیا واپس کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ شہباز گل نے کہا ہے کہ انہیں سامان ابھی تک نہیں دیا گیا۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپر داری کی جزوی منظوری پر شہباز گِل کی اشیا واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔جج نے پولیس کو حکم دیا کہ اگر شہباز گل کی اشیا واپس نہ کی گئیں تو پھر عدالت آ جائیں۔

عدالت نے شہباز گل کی وکیل کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں