علی محمد خان

16اور 23 اکتوبر کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات ہیں، ہوسکتا ہے لانگ مارچ اکتوبر کے آخری ہفتے تک چلا جائے، علی محمد خان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ 16اور 23 اکتوبر کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات ہیں، ہوسکتا ہے لانگ مارچ اکتوبر کے آخری ہفتے تک چلا جائے۔

ایک انٹرویومیں علی محمد خان نے کہاکہ 16اور 23 اکتوبر کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات ہیں، اس لیے ہوسکتا ہے لانگ مارچ اکتوبر کے آخری ہفتے تک چلا جائے۔

انہوںنے کہاکہ میں خود اس حوالے سے کوئی تارخ نہیں دے سکتا لیکن لگتا یہی ہے کہ لانگ مارچ آگے چلا جائے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا تاحال کوئی اعلان نہیں کیا اور اس حوالے چند روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کب ہو گا اس کی تاریخ کے بارے میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی نہیں بتایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں