مراد سعید

الیکشن کمیشن کے ممبران کو عمران خان کیخلاف فیصلہ کرنے کیلئے دھمکایا گیا،مراد سعید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو عمران خان کے خلاف فیصلے کرنے کے لیے دھمکایا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سید نے کہا کہ کچھ دن پہلے ممبر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پیغام پہنچایا کہ ان پر عمران خان کے خلاف فیصلہ دینے کے لیے دبا ہے

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران نے عمران خان کے خلاف فیصلہ کرنے سے منع کیا جبکہ ایک نے ان کے خلاف فیصلہ دینے کا کہا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ کیس میں نا اہل قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نا اہل کیے جانے کے بعد عمران خان قومی اسمبلی کی نشست کے بعد پارٹی چیئرمین بھی نہیں رہ سکتے۔الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں