آل رائونڈر عماد وسیم

ٹیم کی کوشش ہونی چاہیے ورلڈ کپ جیتیں’آل رائونڈر عماد وسیم

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ ٹیم کی کوشش ہونی چاہیے کہ ورلڈ کپ جیتیں۔ایک انٹرویو کے دوران عماد وسیم نے شکوہ کیا کہ سلیکشن کے معاملے میں میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

عماد وسیم کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میری بیوی کو مجھ پر شک نہیں ہوتا۔

اس کے علاوہ انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق کہا کہ اس کی صرف شکل ہی معصوم ہے۔قومی کر کٹر نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کی کوشش ہونی چاہیے کہ ورلڈ کپ جیتیں۔اس کے علاوہ پروگرام میں شریک مہمان معین خان کا کہنا تھا کہ اگر میں چیف سلیکٹر ہوتا تو عماد وسیم کو ٹیم میں ضرور سلیکٹ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں بہت زیادہ پیسہ ہے اور میں عمران خان کا ٹائیگر نہیں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں