جمشید اقبال چیمہ

ملک کے مسائل کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو کس کے کہنے پر نا اہل کیا گیا قوم اچھی طرح جانتی ہے ، کٹھ پتلیوں کا کھیل اس ملک کے لئے اچھا نہیں ہے ،عوام نے اسلام آباد کی طرف رخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور امپورٹڈ حکمران عوام کے غیض و غضب کے سامنے ٹھہر نہیں سکیں گے۔

اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تیرہ جماعتوں کے اتحاد نے دیکھ لیا تھا وہ انتخابی میدان میں شفافیت کی بنیاد پر عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لئے توشہ خانہ کا ڈرامہ رچایا گیا ، ہمارا مطالبہ کر رہے ہیں گزشتہ تین دہائیوں کا توشہ خانہ کا ریکارڈ سامنے لایا جائے لیکن ہمارے مطالبے پر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو عوام کے دلوںمیں بستے ہیںاور یہی وجہ ہے کہ عوام ان کی کال پر باہر نکلنے کیلئے بے چین ہیں۔ جب عوام اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے امپورٹڈ حکمران اس کے سامنے ٹھہر نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں امپورٹڈ حکمران اس میں جتنی تاخیر کریں گے ان پر ایک ایک دن بھاری پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں