مریم اورنگزیب

علامہ اقبال ایک تاریخ ساز شاعر، عظیم فلسفی اور مفکر تھے، ان کا فلسفہ خودی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے برصغیر کے عظیم شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال ایک تاریخ ساز شاعر، عظیم فلسفی اور مفکر تھے، ان کا فلسفہ خودی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔

بدھ کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے خودی کا ولولہ انگیز پیغام دے کر دوسروں پر انحصار کرنے کی بجائے نوجوان نسل کو اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا حکیمانہ درس دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قوم عظیم شاعر اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم نے عہد کرنا ہے کہ علامہ اقبال کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ہم پہلے سے بھی زیادہ اور سخت محنت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں