مسرت جمشید چیمہ

امپورٹڈ حکومت نے بیرونی دوروں، نیب کیسز ختم کروانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا’مسرت جمشید چیمہ

لاہور (گلف آن لائن) ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو اقتدار سنبھالے 7 ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے، 7 ماہ میں بیرونی دوروں، نیب کیسز ختم کروانے اور ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر لانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ٹولہ پنجاب کی عوام سے صحت کارڈ بھی چھیننا چاہتا تھا، عوام نے گمنام کھاتوں والوں کی سازش ناکام بنادی ہے،پنجاب میں قومی صحت کارڈ سے 27 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مریضوں کی ہارٹ سرجری، کیموتھراپی، زچگی کے کیسز اور مختلف پیچیدہ بیماریوں کے مفت علاج جاری ہیں۔عمران خان کے عوامی فلاحی منصوبے سے ہی ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں