وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کا سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی ۔

وزیراعظم کی طرف سے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں