لاہور ہائیکورٹ

پی ٹی آئی کالانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست پر ایڈیشنل آئی جی کو سات روز میں فیصلہ کرنیکی ہدایت

لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کالانگ مارچ روکنے کے لیے دائر درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ کے عہدیدار نعیم میر کی درخواست پر سماعت کی ۔ فاضل عدالت نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو درخواست پر سات روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں