خواجہ سعد رفیق

عمران خان کے ایکسپوز ہونے پر پی ٹی آئی انتہا پسندوں کی زبان کے گٹر ابل ابل کر نالہ لئی بن رہے ہیں’خواجہ سعد رفیق

لاہور (گلف آن لائن)وفاقی وزیر ریلویز و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے ایکسپوز ہونے پر پی ٹی آئی انتہا پسندوں کی زبان کے گٹر ابل ابل کر نالہ لئی بن رہے ہیں ۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے تحریک انصاف نے ٹیلی تھون کے ذریعے 13 ارب روپے اکٹھے کرنے کا اعلان کیا، اب ثانیہ نشتر نے بتایا کہ 4.30 ارب روپے اکٹھے ہوئے جو اکائو نٹس میں موجود ہیں ۔ اب سوال یہ ہے کہ رقم 2 تہائی بڑھا کرکیوں بتائی؟،

سیلاب زدگان کیلئے عمران خان کے ٹیلی تھون کے ذریعے جمع شدہ 13 ارب روپے کہاں ہیں ؟،کن اکائونٹس میں وصول کیے؟ اور کہاں کب اور کیسے خرچ کیے؟،بے سہارامتاثرین میں ابتک تقسیم کیوں نہیں کی؟،سب سے حساب مانگنے والے اپنا حساب کیوں نہیں دیتے ؟۔سعد رفیق نے کہا کہ جوں جوں عمران کا دوغلاپن منافقت سازشیں اور کرپشن ایکسپوز ہورہے ہیں ،پی ٹی آئی انتہا پسندوں کی زبان کے گٹر ابل ابل کر نالہ لئی بن رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں