مسرت چیمہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہ پہنچانا کرپشن کی زندہ مثال ہے’ مسرت چیمہ

لاہور(گلف آن لائن )ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کا فائدہ عوام تک نہ پہنچانا کرپشن کی زندہ مثال ہے،مارچ میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول 120 ڈالر فی بیرل جو اب کم ہو کر 85 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ مارچ میں عوام کو 150 روپے فی لیٹر پٹرول مل رہا تھا اور اب 224 روپے میں مل رہا ہے،اسحاق ڈالر نے آنے سے پہلے بہت میڈیا مہم کی گئی کہ وہ آ کر معیشت میں انقلاب لے آئیں گے،جیسا انقلاب ان کے لیڈر پاکستان میں لائے ایسا ہی ملک کی معیشت میں یہ لائے ہیں،اسحاق ڈالر اور ان کی دو نمبر ٹیم ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام بجلی اور پٹرول کے بعد گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر پریشان ہیں،غریب کے منہ سے نوالا چھیننے والوں کو آئندہ عام انتخابات میں تاریخی شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہے،ڈمی وزیر اعظم صرف عوام کا پیسہ اپنی عیش و عشرت اور بیرونی دوروں پر خرچ کر رہا ہے،پنجاب میں خوراک، صحت ، سفری سہولیات اور انتظامی مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر بھرپور کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں