پاکستان ویمن

آئی سی سی انڈر 19 ویمن کرکٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان سکواڈ کا اعلان

لاہور (گلف آن لائن ) آئی سی سی انڈر 19 ویمن کرکٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔ عروب شاہ آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی کپتان ہوں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں علیزہ خان ،انوشا ناصر،عریشہ نور ،ایمان فاطمہ ،حلیمہ عظیم ڈار، ہانیہ احمر، لائبہ ناصر، ماہ نور آفتاب ،قرت العین احسن ،ردا اسلم ، شوال ذوالفقار ،وردہ یوسف ،زیب النسا اور زامینہ طاہر ،اقصہ یوسف ،دینا رضوی ،ماہم انیس ،مسکان عابد اور تہذیب شاہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔

آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 14 سے 29 جنوری تک ساتھ افریقہ میں کھیلا جائے گا۔چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے کہا کہ ٹیم میں منتخب ہونے والی پندرہ کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتی ہوں ، کھلاڑیوں پر اعتماد ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ہونے والے ایونٹ میں اچھا کریں گی ۔پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم 15جنوری کو روانڈا ،17 جنوری کو انگلینڈ اور 19 جنوری کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں