اسحاق ڈار

گورنر بلیغ الرحمن سے اسحاق ڈار کی ملاقات ،سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(گلف آن لائن)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقا ت کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آمد پر گورنر محمد بلیغ الرحمن نے ان کا استقبال کیا ۔ دونوں شخصیات میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈا رنے بتایا کہ پی ٹی آئی کے پونے چار سالہ دور حکومت کی پالیسیوں کا خمیازہ عوام آج بھگت رہے ہیں ،معیشت کی بحالی کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں