عمر سرفراز چیمہ

نااہل حکومت ملک میں امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،عمر سرفراز

لاہور (نمائندہ خصوصی ) سابق گورنز اور مشیر داخلہ و اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں قابل تشویش ہیں، امپورٹڈ، کرپٹ اور نااہل حکومت ملک میں امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ اپنے ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں قابل تشویش ہیں، امپورٹڈ کرپٹ نااہل حکومت ملک میں امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور دہشتگردی کی وارداتوں نے ملک کے درودیوار ہلا کر رکھ دیے ہیں، ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے مگر امپورٹڈ حکومت چوری بچانے اور مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنانے میں لگی ہے۔ عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج، سکیورٹی اداروں اور عوام کی ان گنت قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کے ناسور پر قابو پایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں