نواز شریف، زرداری گیلانی

نیب ترامیم کا فائدہ،نواز شریف، زرداری اور گیلانی کیخلاف ریفرنس واپس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) نیب ترامیم کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت جو ریفرنس نیب کو واپس بھیجا اس میں ملزمان پر 11 کروڑ کا الزام تھا، جبکہ نیب ترمیم کے بعد 50 کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج اصغر علی کی مدت مکمل ہونے پر محمد بشیر نے بطور ایڈمنسٹریٹو جج ریفرنس کی سماعت کی، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں