قمر زمان کائرہ

پاکستان میں سردی، لاہور میں گرما گرمی ہے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سردی مگر لاہور میں گرما گرمی ہے، ایک بیان میں پاکستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پرویز الہی کو گورنر کی طرف سے آئینی طور پر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا، مگر وہ ایوان کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے،انہوں نے کہاکہ جمہوری تسلسل ہی پاکستان میں اداروں اور جمہوریت کو مضبوط کرے گا،

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہی رات کو مٹھائیاں کھا کر ہم سے وعدہ توڑ کر خان صاحب سے جا ملے تھے،قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نظام اور جمہوریت پر ہونے والے ہر حملے کو روکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں