فیصل کریم کنڈی

خیبر پختونخوا حکومت نے اپنا صوبہ لاوارث چھوڑ دیا، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنا صوبہ لاوارث چھوڑ دیا، صوبے کی پولیس عوام کو تحفظ دینے کے بجائے بنی گالہ محل پر ڈیوٹی دے رہی ہے۔

وزیر مملکت کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکیورٹی کے مسائل آج خیبرپختونخوا حکومت کی ناکامی ہے، ان نالائقوں کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا، ادارے عمران خان کو سرٹیفائیڈ چور ڈکلیئر کر چکے ہیں، خیبر پختونخوا پولیس پی ٹی آئی کے دہشتگردوں کو سرپرستی دینے میں لگی ہوئی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اپنے لوگوں کو تحفظ دینے کے بجائے سیاسی قائدین کو تحفظ دے رہی ہے، وزیراعلی کے پی کے نے عمران خان کے سامنے کبھی اف تک نہیں کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے ہم پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب ہوں گے،ہم جمہوری طریقےسے عدم اعتماد کی تحریک پر عمل کریں گے، آپ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک سرٹیفائیڈ چور ڈکلیئر ہوچکے ہیں، ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ بلاول بھٹو کے بیرون ملک دوروں پر 2 ارب روپے خرچ ہوئے، سگر آپ کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، اگر پنجاب اور کے پی سے حکومت چلی گئی تو آدھی پی ٹی آئی ضمنی الیکشن جیل سے لڑے گی۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چھپنے کا راستہ نہیں ملے گا پھر شاید وہ کشمیر یا گلگت کا راستہ اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں