تحریک انصاف

ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں؟ فواد چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی) رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، جج صاحبان کو 5 سال کیلئے لا سکول بھیجنا چاہیے تاکہ قانون پڑھ سکیں۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پہلے لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ 10 بجے ریسٹورنٹس بند کر دیں، اب سکول کی چھٹیوں کا فیصلہ کرتے پھر رہے ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آخر کس قانون کے تحت جج انتظامی معاملے پر اپنی رائے کو قانون قرار دے سکتا ہے، ان جج صاحبان کو دوبارہ لا سکول میں بھیجنا چاہیے تاکہ یہ پورے 5 سال قانون پڑھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں