شاہد آفریدی

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں بائونسی وکٹ تیار کی جائے گی، شاہد آفریدی

کراچی(گلف آن لائن)چیئرمین عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بائونسی وکٹ تیار کی جائے گی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ وہ اگلا میچ ڈیڈ پچ پر نہیں کھیلنے دیں گے، ہمیں اپنے دلوں سے شکست کا خوف نکالنا ہوگا، یہ ہمارے گیند بازوں کو برباد کررہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ رواں سال آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی ناقص معیار کی فلیٹ پچز کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہا ہے جس نے فاسٹ بالرز کو کوئی مدد فراہم نہیں کی۔

اس ماہ کے شروع میں راولپنڈی کی پچ کو دوسری بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے نیچے اوسط کی قرار دیا تھا۔ذرائع کے مطابق کیوریٹرز کو بائونسی وکٹ تیار کرنے کے لیے پچ میں تبدیلیاں کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں