نواز الدین صدیقی

اب 25کروڑ بھی ملیں تو کوئی چھوٹا کردار ادا نہیں کروں گا، نواز الدین صدیقی

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پہچان صرف اپنے فن کی بنیاد پر بنائی ہے۔نواز الدین صدیقی اپنی تمام فلموں میں کافی مشکل اور مختلف کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں اور ہر مشکل کردار کو وہ بہترین انداز میں ادا کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔اداکار نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی اس جدو جہد کے بارے میں بات کی جو کہ انہوں نے فلمی دنیا میں اپنا نام بنائے کے لیے کی۔

انہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری میں اب تک کہ اپنے پورے کیرئیر میں بہت سی فلموں میں کام کیا ہے جہاں میں نے کئی چھوٹے چھوٹے کردار بھی کیے لیکن اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی مجھے 25کروڑ بھی دے تو اب میں کوئی چھوٹا کردار ادا نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پیسہ اور شہرت صرف آپ کے کام کی ضمنی مصنوعات ہیں تو اگر آپ اپنا کام اچھے طریقے سے کریں گے تو پیسہ اور شہرت آپ کے پیچھے بھاگے گی لیکن اگر آپ خود ان کا پیچھا کریں گے تو آپ انہیں کبھی نہیں پاسکیں گے تو صرف اچھا کام کرتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں