گھی اور کوکنگ آئل

ملک میں آٹے اور چکن کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی بھی قلت کا خدشہ

کراچی (کامرس ڈیسک) ملک میں آٹے اور چکن کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی بھی کمی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ، بانڈڈ گوداموں سے 358,000ٹن خوردنی تیل کی لفٹنگ روک دی۔

تفصیلات کے مطابق خوردنی تیل کو ضروری اشیا کی فہرست سے فوری طور پر خارج کردیا گیا ہے۔ذرائع کسٹمز نے بتایاکہ کسٹمز بانڈڈ گوداموں سے تین لاکھ اٹھاون ہزارٹن خوردنی تیل کی لفٹنگ روک دی ہے، بینک ایل سی کھولنے اور دستاویزات کی ریٹائرمنٹ کی درخواستیں مسترد کر رہے ہیںجس کے باعث ملک میں آٹے اور چکن کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی بھی کمی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،بینکوں کے پاس ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے تیل پروڈیوسر پام آئل، سویا بین آئل اور سورج مکھی سے محروم ہورہے ہیں۔

خیال رہے ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں روز بروز اضافے سے عوام پریشان ہے, آٹا ایک سو ساٹھ روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ سرکاری آٹے کیلئے شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں