وزیر خارجہ

پاکستان میں سیلاب کے بعد تباہی کا حجم بہت بڑا ہے، 5 ماہ بعد بھی کئی علاقے زیرآب ہیں، وزیر خارجہ

جنیوا (نمائندہ خصوصی ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد تباہی کا حجم بہت بڑا ہے، سیلاب کے 5 ماہ بعد بھی کئی علاقے زیرآب ہیں۔ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، تعمیر نوکےلئے ریلیف کے کام تاحال جاری ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ورلڈبینک، اے ڈی بی اور یورپی یونین کے سامنے جامع لائحہ عمل پیش کیا ہے، آج اقوام عالم پاکستان سے یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں