فواد چودھری

رجیم چینج کا سب سے بڑا کارنامہ دہشتگردی کا دوبارہ اٹھنا ہے’فواد چودھری

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ معاشی تباہی کے بعد رجیم چینج کا سب سے بڑا کارنامہ دہشتگردی کی عفریت کا دوبارہ اٹھنا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ 9 ماہ میں 300 کے قریب لوگ شہید ہوئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے، یہ سب جنگ کے بعد افغانستان کے استحکام کی تحریک انصاف کی پالیسی بدلنے کا نتیجہ ہے،، اللہ شہیدوں کو غریق رحمت کرے۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوںنے کہاکہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کو مسلسل سبوتاژ کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جے آئی ٹی کے سربراہ مبارکباد کے مستحق ہیں، تمام دبائو کے باوجود انہوں نے تفتیش کو آگے بڑھایا، باقی اس حملے کے واقعات کے ملزمان میںکون کہاںچھپے ہوئے ہیں سب کو ہی پتہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں