شہباز شریف

شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 17فروری تک ملتوی

لاہور (گلف آن لائن) احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 17فروری تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے ریفرنس پر سماعت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

جبکہ عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت نے نیب کو تفتیش جوائن کرنے والے نئے ملزمان کے خلاف جلد سپلیمنٹری چالان جمع کروانے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے سماعت 17فروری تک ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں