حق میں ووٹ

میلبورن،55ہزار سکھوں نے خالصتان کی آزادی کے حق میں ووٹ دیدیا

میلبورن(گلف آن لائن)سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام خالصتان کی آزادی کیلیے ریفرنڈم ختم ہوگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق خالصتان کی آزادی کیلیے ریفرنڈم میں بین الاقوامی اداروں کے مبصرین موجود رہے۔ سکھ فار جسٹس کے مطابق 55 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کی آزادی کے حق میں ووٹ دیا۔

مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ 50 ہزار افراد خالصتان ریفرنڈم کے وقت فیڈریشن اسکوائر میں تھے۔ سکھ فار جسٹس نے مزید بتایا کہ وقت ختم ہونے پر بھی بڑی تعداد میں ووٹر ووٹ دینے کے منتظر تھے۔ متظمین نے بتایا کہ کثیر تعداد میں لوگ خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ کا حق استعمال نہ کرسکے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے مطابق عین ممکن ہے کہ آسٹریلیا میں ایک اور ریفرنڈم کروایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں