فرخ حبیب

عمران خان کے دور کے مقابلے میں مہنگائی آج 27فیصد پر پہنچ چکی ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں180فیصد کمی ہوئی ”فرخ حبیب

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور کے مقابلے میں مہنگائی آج 27 فیصد پر پہنچ چکی ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری میں180فیصد کمی ہوئی ، ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ، یہاں پر جو بات کرتا ہے اس کو اٹھالیا جاتا ہے۔ لاہور میں پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، عمران خان کے دور میں مہنگائی 12 فیصد پر تھی، آج مہنگائی 27 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

کھانے کی اشیا 39 فیصد مہنگی ہوئیں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35،35 روپے اضافہ کردیا، بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کرعوام کو ریلیف دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کرکے عوام کو پریشان کردیا، عمران خان کے دور میں عوام کو ریلیف ملتا تھا، عمران خان پر 90لاکھ بیرون ملک پاکستانیوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔فرخ حبیب نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں180 فیصد کمی ہوئی ہے، ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہاں پر جو بات کرتا ہے اس کو اٹھالیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں