سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے نیب کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے نیب کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کے بعد کون کون سے مقدمات متعلقہ فورم پر بھیجے گئے؟ پچھلے چھے ماہ کا ریکارڈ پیش کریں۔کرپشن کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کوئٹہ کا کرپشن کیس نیب دائرہ اختیار سے نکل گیا درخواست غیر موثر ہوگئی۔چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا نیب ترامیم کی وجہ سے کوئی بری نہیں ہورہا بلکہ کیسز منتقل ہورہے ہیں،نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج ہیں ابھی عدالت نے فیصلہ کرنا ہے،نیب ان مقدمات کیساتھ کیا کررہا ہے جو ترامیم کی وجہ سے احتساب عدالتوں سے واپس آرہے ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر بولے احتساب عدالتوں سے واپس آنے والے مقدمات کیلئے نظرثانی کمیٹی قائم ہے جو کیسز متعلقہ فورم بھیج رہی ہے۔عدالت نے حکم دیا پچھلے چھ ماہ کا ریکارڈ دیں کون کون سے نیب مقدمات دوسرے فورم پر بھیجے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں