سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار

لاہور (گلف آن لائن ) سی ٹی ڈی پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے لاہور سمیت چار اضلاع سے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پنجاب حکام کے مطابق دہشتگردوں کی گرفتاری گوجرانوالہ ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، لاہور سے عمل میں لائی گئیں ، دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے ، دہشت گردوں میں عبدالرحمان ، روید خان ، غلام اللہ ، احمد حسن ، جلیل احمد ، امداد اللہ ، باسط علی ، جنید علی شامل ہیں ۔

حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، راکٹ چارجر، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے ، دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ تفتیش جاری ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 20 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ، رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 476 کومبنگ آپریشنز کے دوران 91 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ مشتبہ افراد کے خلاف 67 مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں