جمشید اقبال چیمہ

اوچھے ہتھکنڈو ں کے باوجود ہمارے حوصلے اور عزم متزلزل نہیں ہوگا ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولے نے جتنے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنے ہے کر لے ہمارے حوصلے اور عزم متزلزل نہیں ہوگا ، 75سال کے بزرگ اور 16مرتبہ وفاقی وزیر رہنے والے شیخ رشید کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ قابل مذمت ہے ، صرف پی ٹی آئی کے کارکنان ہی نہیں عام عوام بھی جوق در جوق عمران خان کی حفاظت کیلئے لگائے گئے کیمپوں میں اظہار یکجہتی کیلئے آرہے ہیں۔

زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پہلے ہی ریکارڈ مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام کی زندگی اجیرن کی ہوئی تھی اور مشکل وقت میں غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان سے دو وقت کی روٹی بھی چھینی جا رہی ہے ۔ تحریک انصاف کے بغض میں احساس پروگرام کے تحت لگائی گئی ریڑھیوں کی توڑ پھوڑ سے حکومت نے ظلم اور بے حسی کی انتہا کر دی ہے ، امپورٹڈ ٹولہ اور ان کے حواری طاقت کے نشے میں اس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں لیکن انہیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے اور یہ ایک دن ضرور پکڑ میں آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں