صدر مملکت

پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات لسانی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں،صدر مملکت کی سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایران میں انقلاب کی 44 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات لسانی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو مبارکباد کا خط لکھا ہے۔ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے ایران میں انقلاب اسلامی کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

انہوں نے اپنے تہنیتی خط میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات لسانی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں میں ان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی صحت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے برادر عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں