لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے غداری کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور (گلف آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے غداری کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سیکشن 124 اے کے خلاف ابوذر سلمان ایڈووکیٹ کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا یا جس میں غداری کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دے دیا گیا۔دوران سماعت سرکاری وکلا ء نے غداری کے قانون کے سیکشن 124 اے کا دفاع کیا تھا جبکہ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بغاوت کا قانون 1860 میں بنایا گیا جو انگریز دور کی نشانی ہے۔

بغاوت کا قانون غلاموں کے لیے استعمال کیاجاتا تھا، کسی کے کہنے پر بھی مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ بغاوت کے قانون کو اب بھی سیکشن 124 اے کے ذریعے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جبکہ آئین پاکستان ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں