شیخ رشید احمد

مجھے آئین و قانون جیتتا ہوا نظر آرہا ہے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے آئین و قانون جیتتا ہوا نظر آرہا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے حسب دستور کمپنی کی مشہوری کیلئے اعلامیہ جاری کیا، 13 جماعتوں کے اعلامیے کے بر خلاف عدالت میں پیش ہوئے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ حمود الزماں کو عدالت نے سنا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین و قانون کو ذبح ہونے سے بچا سکتا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے التواء سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں