الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار، پنجاب اور کے پی کے الیکشن14 مئی کو ہونگے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(گلف آن لائن) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف دائف پٹشن کا فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور وزارت خزانہ کی جانب سے وکلاء کے دلائل سنے اور گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا جو بروز منگل ایک بجکر دس منٹ پر سنا دیا۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے جانب سے الیکشن کی تاریخ کو تبدیل کرکے اکتوبر میں کرانے کے فیصلے کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کی وجہ سے تیرہ دن ضائع ہوئے ہیں لہذا الیکشن تیس اپریل کی بجائے چودہ مئی کو ہونگے۔ سپریم کورٹ نے احکامات دیئے کہ الیکشن کےلیے دس اپریل تک اکیس ارب روپے کے فنڈز وفاقی حکومت جاری کریگی۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کے لیے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب فول پروف سکیورٹی کےلیے پلان مرتب کرے۔ کاغذات نامزدگی دس اپریل تک جمع ہونگے۔ حتمی فہرست انیس اپریل کو جاری ہوگی، انتخابی نشان بیس اپریل کو جاری کیے جائینگے۔ الیکشن ٹربیونل سترہ اپریل تک تمام کیسز کا فیصلہ کریگا

اپنا تبصرہ بھیجیں