ملاقات

مصری صدر کی ریاض آمد، سعودی ولی عہد سے ملاقات، تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

ریاض (گلف آن لائن)سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پیر کے روز جدہ میں سحری کے دستر خوان پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی،ولی عہد نے مصری صدر کی سعودی عرب آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ ایئرپورٹ پر عبد الفتاح السیسی کااستقبال کیا، اس دوران مصری صدر نے ولی عہد کی جانب سے مہمان نوازی پ ان کا شکریہ ادا کیا،محمد بن سلمان اور السیسی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور تاریخی دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اور اس کے لیے کی جانے والی کوششوں پر گفت و شنید کی گئی، ملاقات میں سعودی وزیر مملکت، وزرا کونسل کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسی بن محمد العیبان اور سعودی وزیر مملکت، وزرا کونسل کے رکن ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید نے بھی شرکت کی، مصر کی جانب سے انٹیلی جنس سروس کے سربراہ میجر جنرل عباس کامل بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں