نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان

قومی اسمبلی نے نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل 2023کی منظوری دیدی

اسلام آباد (گلف آن لائن )قومی اسمبلی نے نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل 2023کی منظوری دیدی ۔ پیرکو ایوان میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک پیش کی کہ نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان 2023سینیٹ کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لایاجائے۔

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعدسپیکر نے یکے بعد دیگرے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔ وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے تحریک پیش کی کہ نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل 2023منظورکیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی متفقہ منظوری دیدی۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے قیام کا مقصد اعلی تعلیم میں سویلین کو بھی یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ وفاقی حکومت نے اس کی منظوری دیدی ہے۔ صدر مملکت اس یونیورسٹی کے چانسلر ہوں گے،چیف آف آرمی سٹاف چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں