شازیہ مری

تخت لاہور کیلئے وفاق کو تختہ مشق بنانے کے مضر اثرات مرتب ہوں گے، شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ تخت لاہور کیلئے وفاق کو تختہ مشق بنانے کے مضر اثرات مرتب ہوں گے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پنجاب اسمبلی ایک شخص کی جھوٹی انا کیلئے توڑی گئی تھی، پنجاب اسمبلی کو اپنا مینڈیٹ پورا نہ کرنے دینا غیر جمہوری عمل تھا۔

شازیہ مری نے کہاکہ صرف پنجاب میں وقت سے قبل انتخابات ملک کی وحدت کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پنجاب میں انتخابات میں شکست کے بعد عمران نیازی نتائج تسلیم نہیں کرینگے، عمران نیازی کیلئے غیرملکیوں کی تڑپ بھی سوالیہ نشان ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ اتحادی حکومت عمران نیازی کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں صاف کر رہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں