سوزوکی کمپنی

ملک میں کاروں کی فروخت میں 50.30 فیصد کمی ہو گئی

مکوآنہ (گلف آن لائن)ملک میں کاروں کی فروخت میں 50.30فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2022ـ23 کے پہلے نو مہینوں کے دوران کاروں کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں 50.30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، جولائیـمارچ 2022ـ23 کے دوران 85,776 کاریں فروخت ہوئیں جبکہ جولائیـمارچ 2021ـ22 کے دوران 172,612 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔بریک اپ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سال 2022ـ23 کی اسی مدت کے دوران ہونڈا سوک اور سٹی کے 12,381 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال 28,830 یونٹس کی فروخت ہوئی تھی، اس طرح 57.05 فیصد کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔ٹویوٹا کرولا اور یارِس کی کاروں کی فروخت میں بھی 63.39 فیصد کمی واقع ہوئی کیونکہ یہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 43,695 یونٹس سے کم ہو کر رواں سال 15,994 یونٹس رہ گئی۔

تاہم، سوزوکی سوئفٹ کی فروخت میں 1627.16 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ اس کی فروخت گزشتہ سال 497 یونٹس سے بڑھ کر 8,584 یونٹس تک پہنچ گئی۔سوزوکی کلٹس کی فروخت رواں سال کے دوران کم ہو کر 6,233 یونٹس رہ گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران فروخت 17,686 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ سوزوکی ویگن آر کی فروخت بھی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 16,916 یونٹس سے کم ہو کر 5,022 یونٹس رہ گئی۔

سوزوکی آلٹو کی فروخت میں بھی 53,241 یونٹس سے 30,744 یونٹس تک 42.25 فیصد کی شدید کمی دیکھی گئی، جبکہ سوزوکی بولان کی فروخت گزشتہ سال کی اسی مدت کے 9,562 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں 3,865 یونٹس تک گر گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں