بابر اعظم

بابر اعظم بھارتی کپتان روہت شرما سے ایک اور اعزاز چھیننے کے قریب

لاہور (گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھارتی کپتان روہت شرما کا منفرد اعزاز اپنے نام کرسکتے ہیں۔بھارتی کپتان روہت شرما اس وقت ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 4 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انہوں نے 29 ہاف سنچریاں بھی سکور کر رکھی ہیں تاہم بابراعظم نے ان کی حکمرانی ختم کرنے کا خواب سجا لیا ہے۔

اگر بابراعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ اپنے نام کرنا ہے تو انہیں بقیہ 3 ٹی ٹونٹی میچز میں سے کسی 2 میچز میں سنچری سکور کرنا ہوگی تاہم نصف سنچریوں کے معاملے میں بابراعظم روہت شرما سے ایک ہاتھ آگے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کل 3سنچریاں اور 30نصف سنچریاں سکور کررکھی ہیں۔

دوسری جانب بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گرائونڈ پر دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 3چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے 58گیندوں پر 101رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں 3 سنچریاں سکور کرنے والے پہلے کپتان بن گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں