لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کے خلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے شہباز گل کو 4 ہفتوں کے لئے امریکہ جانے کی اجازت دی، ایئرپورٹ جانے پر انہیں ہراساں کیا گیا اور مزید 5مقدمات کے اندراج کا بتایا گیا، ہمیں نئے درج ہونے والے کسی کیس کا کوئی علم نہیں ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں، پولیس اور متعلقہ ادارے معلومات بھی فراہم نہیں کررہے، آئین کے تحت کسی شہری کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی، آئین کے آرٹیکل 10اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر لانے کے احکامات صادر کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں