اقوام متحدہ

سوڈان میں متحارب فریق مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اقوام متحدہ

خرطوم( گلف آن لائن )اقوامِ متحدہ کے ایلچی وولکر پرتھیس نے بتایا ہے کہ سوڈان میں متحارب فریق مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے وولکر پرتھیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان میں فریقین نے مذاکرات کے لیے نمائندے نامزد کر دیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات سعودی شہر جدہ یا جنوبی سوڈان کے شہر جبہ میں ہوں گے۔وولکر پرتھیس نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کے لیے کوئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی ہے۔سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان اقتدار پر قبضے کے لیے جاری خانہ جنگی میں اب تک 512 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں