گراں فروشی

صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر گراں فروشی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہا

لاہور( گلف آن لائن)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر گزشتہ روز بھی پرچون سطح پر گراں فروشی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہا ، پرائس کنٹرول کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے بازاروں کی نسبت گلی محلوں کی سطح پر گراں فروشی کی شرح زیادہ رہی ۔سرکاری نرخنامے میں آلو کے نرخ جاری نہیں کئے گئے تاہم پرچون سطح پر آلو 70سے 90روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہا، پیاز درجہ اول 55کی بجائے70، پیاز درجہ دوم48کی بجائے55سے60، پیاز درجہ سوم44کی بجائے50،ٹما ٹر درجہ اول40کی بجائے50، ٹماٹر درجہ دوم 36کی بجائے40سے45جبکہ ٹماٹر درجہ سوم30،

لہسن دیسی195کی بجائے270سے280،لہسن چائنہ330کی بجائے370سے380،ادرک تھائی لینڈ725کی بجائے850سے860،کھیرادیسی68کی بجائے70،کھیرا فارمی64،میتھی140کی بجائے170سے180،بینگن64کی بجائے75سے80 ،بند گوبھی37کی بجائے45سے50،شملہ مرچ53کی بجائے70سے80،بھنڈی165کی بجائے190سے200،شلجم95کی بجائے120،اروی230کی بجائے280سے300،مٹر188کی بجائے200سے220،کریلا90کی بجائے120،سبز مرچ اول105سے120،گھیا کدو64کی بجائے75سے80 ،

لیموں دیسی300کی بجائے370سے380،ٹینڈے دیسی کالے178کی بجائے200،ٹینڈے دیسی سفید150کی بجائے170سے180،پالک فارمی42کی بجائے50،گھیا توری105کی بجائے130سے140،گاجر چائنہ74کی بجائے80 اورحلوہ کدو32کی بجائے40روپے فی کلو فروخت ہوا ۔پھلوںمیں سیب کالا کولو پہاڑی اول330کی بجائے440سے450،سیب کالا کولو پہاڑی دوم190کی بجائے270سے280،سیب کالا کولو پہاڑی سوم135کی بجائے170سے180،سیب کالا کولو میدانی اول175کی بجائے230سے240،سیب کالا کولو میدانی دوم130کی بجائے150سے160،سیب کالا کولو میدانی سوم100کی بجائے120،

سیب سفید اول145کی بجائے180،سیب سفید دوم100کی بجائے120،سیب سفید سوم75کی بجائے90سے100،کیلا سپیشل درجن360کی بجائے480سے490،کیلا اول درجن250کی بجائے300سے320،کیلا دوم درجن175کی بجائے220سے230،کیلا درجن سوم درجن110کی بجائے140سے150،امرود115کی بجائے140،انار قندھاری370کی بجائے470سے480،آڑو اول200کی بجائے300سے340،آڑو دوم130کی بجائے150،آم سہارنی155کی بجائے220سے240،فالسہ200،اسٹابری اول130کی بجائے150،اسٹابری دوم75کی بجائے90سے100،لوکاٹ اول120کی بجائے140سے150،لوکاٹ دوم85کی بجائے90سے100،خربوزہ سفید60کی بجائے70،خربوزہ اول90کی بجائے110سے120،خربوزہ دوم80،تربوز27کی بجائے30سے35جبکہ کھجو ر ایرانی440کی بجائے480روپے کلو تک فروخت ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں