چودھری پرویزالٰہی

ثابت ہوگیا ملک فسطائیت کا شکار ہو چکا ،آئین و قانون کی عملداری نہیں ‘ پرویز الٰہی

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں ضمانت کیلئے پیش ہو چکے تھے ان کو گرفتار کرنا قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،ثابت ہوگیا ہے کہ ملک فسطائیت کا شکار ہو چکا ہے،یہاں پر آئین و قانون کی عمل داری نہیں ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے،عمران خان کے ہمراہ وکیلوں کو بری طرح مارا پیٹا گیا،وفاقی حکومت کی یہ کارروائی نوازشریف اور شہبازشریف کی ہدایات کے بغیر نہیں ہو سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں