حاجرہ یامین

مرتے دم تک اداکاری کرنا چاہتی ہوں’ حاجرہ یامین

لاہور( گلف آن لائن) نامور اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ میں انڈسٹری میں کچھ سال گزارنے نہیں آئی، میں مرتے دم تک اداکاری کرنا چاہتی ہوں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے بہت زیادہ دیکھا ہے کہ لڑکیاں محبت میں بے عزتی برداشت کرلیتی ہیں، اگر کوئی مرد آپ کو پہلی مرتبہ بے عزت کرے تو اسے اسی وقت چھوڑدیں،

نہ کسی کو اپنی بے عزتی کرنے دیں نہ ہی خود کسی کو بے عزت کریں۔حاجرہ یامین نے کہا کہ لڑکیوں کو اپنی ذات کو ترجیح دینی چاہیے، شادی کے بعد ساری لڑکیاں پرسکون ہوجاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ذمہ داریوں کی وجہ سے اکثر لڑکیاں خود کو بھول جاتی ہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے، دن کا ایک گھنٹہ خود کو ضرور دیں جس دوران آپ خود کو ریلیکس کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ اونچے خواب نہ دیکھیں اور نہ ہی اپنے متعلق بہت زیادہ سوچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں