ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرئیڈ ایکمین نے عہدے سے استعفی دینے کی تصدیق کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیگفرئیڈ ایکمین نے کہا کہ میں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گیا ہوں،ایک سال سے بغیر تنخواہ کے کام کرتا رہا ہوں، میں اپنا وعدہ پورا کرتا رہا ہوں لیکن اب استعفی کے بغیر کوئی چارہ نہیں تھا، میرے ساتھ بہت وعدے کئے گئے لیکن پورے نہیں کئے گئے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ اب میں آگے بڑھنا چاہتا ہوں اس لئے پاکستان ہاکی کے ساتھ کام نہیں کرسکتا، مجھے موجودہ صورتحال میں اس کے علاوہ کوئی حل نظر نہیں آیا۔

اس موقع پر سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ جب ہیڈ کوچ کو تنخواہ نہیں دے گا تو وہ استعفی ہی دے گا، متعدد مرتبہ پی ایس بی. کو کہا کہ ہیڈ کوچ کی تنخواہ ادا کی جائے لیکن تنخواہ ادا نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں